کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت کےلئے بلوچستان وفاق کے ساتھ ہے، دندان شکن جواب دینگے۔
بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بھارتی جارحیت کے خلاف مشترکہ قرارداد منظور کی گئی، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بھارت کو دندان شکن جواب دیا جائے گا، پہلی بار تو چائے پلائی اس بار کچھ اور ملےگا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ جنگ اچھی چیز نہیں ہے تاہم اگر یہ مسلط ہوئی تو آخری حد تک جائیں گے، بھارت کی جارحیت برداشت نہیں کریں گے۔
بھارت کو تباہی کے راستے کا انتخاب بہت مہنگا پڑے گا، محسن نقوی
انھوں نے کہا کہ بلوچستان کےعوام پاک فوج کے ساتھ ہیں، پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے، اگرجنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے۔
دریں اثنا بھارتی جارحیت کے خلاف مشترکہ قرارداری کی منظوری کے بعد بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 2 مئی سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔
بھارت پاکستان پر حملہ کرتا ہے تو یہ بھارت اور مودی کی آخری جنگ ہوگی: گرپتونت پنوں