جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

بنگلادیش کی قیادت کون کرے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں نجم الحسن شانٹو بنگلادیش کی قیادت کریں گے۔

ایشیاکپ کے فوری بعد ورلڈکپ کی تیاریوں کے سلسلے میں نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے مابین تین میچوں کی سیریز کھیلی جارہی ہے۔

پہلا میچ بارش کی نذر ہوا جب کہ دوسرے میچ میں کیویز نے کامیابی سمیٹی۔ بنگلادیش کو فیصلہ کن میچ میں سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے جب کہ نیوزی لینڈ جیت کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

- Advertisement -

بقا کی جنگ کے لیے میزبان ٹیم میں چار تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ نجم الحسن شانٹو ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پہلے دو میچوں کے لیے ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا تھا جنہیں اب واپس بلایا گیا ہے جب کہ عارضی کپتان لٹن داس، تمیم اقبال اور مستفیض الرحمان کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

لٹن داس وائرل بخار کی وجہ سے تھکاوٹ محسوس کر رہے ہیں اور تمیم اقبال کمر میں درد کے باعث دستیاب نہیں ہیں۔
نجم الحسن شانٹو کے ساتھ ساتھ مشفق الرحیم، مہدی حسن میراز، تسکین احمد اور شرف الاسلام کی واپسی ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں