اتوار, جنوری 18, 2026
اشتہار

ڈاکوؤں نے برطانیہ پلٹ خاندان کو لوٹ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

جہلم میں ڈاکوؤں نے بیرون ملک سے آئے خاندان کو بھی نہ بخشا اور برطانیہ پلٹ فیملی سے قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈکیتی کا یہ واقعہ صوبہ پنجاب کے ضلع جہلم کالا گوجراں کے مقام پر پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے رکشے میں سوار تین خواتین سے اسلحہ کے زور پر طلائی زیورات لوٹ لیے اور فرار ہوگئے جن کی مالیت 35 لاکھ بتائی جاتی ہے۔

ڈاکوؤں نے واردات سے قبل رکشے کا تعاقب کیا تھا جن کی تصاویر منظر عام پر آگئی ہے۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

پولیس نے تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں