تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسنیہ نے امریکا پر سازش کا الزام لگا دیا

ڈھاکہ: بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسنیہ نے ملکی اقتدار تبدیل کرنے کے لیے امریکا پر سازش رچانے کا الزام عائد کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شیخ حسنیہ نے پارلیمان کی گولڈن جوبلی تقریبات کے موقع پر خصوصی اجلاس سے خطاب میں امریکا کا نام لیے بغیر اس پر تنقید کی اور سازش کا الزام عائد کیا۔

شیخ حسنیہ نے کہا کہ وہ بنگلادیش میں جمہورت کو ختم کرنے اور اور ایک ایسی حکومت لانے کی کوشش میں ہے جو جمہوری نہیں ہوگی، وہ خاص طور پر مسلم ممالک میں حکومت تبدیل کروا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو بحرالکاہل سے آگے اپنی جمہوری قدروں کی کوئی پرواہ نہیں، امریکا اپوزیشن کو خوش کرنے کے لیے جمہوریت پر لکچر دیتا ہے، دراصل وہ اپنی باتوں سے ہمیں جمہوریت کا جھانسہ دیتا ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے مذکورہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بنگلادیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبدالمومن امریکا کے دورے پر ہیں۔

Comments

- Advertisement -