ڈھاکا: بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو تیسرے ٹی 20 میچ بھی 10 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ڈھاکا میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کی جانب سے دیے جانے والے 128 رنز کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بناسکی، مچل مارش کی 51 رنز کی اننگز بھی کینگروز کو شکست سے نہ بچاسکی۔
بین میکدرموٹ 35 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان میتھیو ویڈ صرف ایک رن پر پویلین لوٹ گئے، موئسز ہینری کوئز 2 رنز بناسکے۔
الیکس کیری 20 اور ڈین کرسٹن 7 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے شریف الاسلام نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، نسوم احمد اور شکیب الحسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
Bangladesh win the third T20 and win the series with two games still to play #BANvAUS
— cricket.com.au (@cricketcomau) August 6, 2021
اس سے قبل بنگلہ دیش نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے تھے، محمود اللہ نے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی جبکہ شکیب الحسن 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔
آسٹریلوی بولر نیتھن ایلس نے ہیٹ ٹرک کی تھی جبکہ جوش ہیزل ووڈ اور اسپنر ایڈم زمپا نے دو، دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔
بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔