جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

’احتجاج شدید ہوگا، مریم نواز واپس نہ آنے پر مجبور ہوجائیں گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا احتجاج اتنا شدید ہوگا کہ مریم نواز یہ فیصلہ کرنے پر مجبور ہوجائیں گی کہ وہ پاکستان واپس نہ آئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف نے کہا کہ فائنل کال اور احتجاج کی نگرانی وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور خود کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی کال کے بعد اب ملک میں آئین اور قانون کا بول بالا ہوگا۔

- Advertisement -

 اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں فائنل احتجاج کیلئے 24 نومبر کی کال دے دی۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 فروری کو مینڈیٹ چوری کرکے گنے چنے لوگوں کو دے دیا گیا ، ان لوگوں کو قومی اسمبلی میں بٹھا کر وہ کیا گیا جو دل چاہتا تھا، 26 ویں ترمیم کے ذریعے عوام کے حقوق چھین لئے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ احتجاج کے لئے تیاریاں مکمل ہیں، علیمہ خان نے تاریخ کا اعلان کر دیا ہے، اس بار کوئی واپسی نہیں ہے جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے واپسی نہیں ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں