اشتہار

بشارالاسد کا طویل عرصے بعد یواےای پہنچنے پر والہانہ استقبال

اشتہار

حیرت انگیز

شام کے صدر بشارالاسد طویل عرصے بعد متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے۔

ابوظہبی پہنچنے پر شامی صدر کا پرُتپاک استقبال کیا گیا۔ یواےای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے صدارتی ہوائی اڈے پر بشارالاسد کا استقبال کیا۔ شامی صدر کا طیارہ یواےای کی حدود میں پہنچا تو جیٹ طیاروں نے اسے حصار میں لے کر پروٹوکول دیا۔

بشارالاسد نے روسی حمایت کا اعلان کر دیا

- Advertisement -

قصرالوطن پہنچنے پر باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جہاں مہمانِ گرامی کو گارڈ آف آنر دیا گیا اور 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

بشارالاسد نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے ٹوئٹ میں لکھا کہ دو برادر ممالک نے عوام کے مفاد کے لیے برادرانہ تعلقات کی حمایت اور فروغ کے لیے بات چیت کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں