جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

’نسیم شاہ کا ردھم میں آنا قومی ٹیم کے لیے بہت اچھا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کا ردھم میں آنا قومی ٹیم کے لیے بہت اچھا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ میچ میں لگا کہ نسیم شاہ ردھم میں بولنگ کررہے ہیں۔

باسط علی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی مضبوط ہوں گے تو فیصلے بھی اچھے ہوں گے۔

- Advertisement -

کامران اکمل نے کہا کہ انجری کے بعد نسیم شاہ آئے ان کا پہلا میچ اچھا نہیں گیا لیکن گزشتہ میچ میں لگا کہ ورلڈ کلاس بولر بولنگ کروارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ٹیم میں وہی آئے گا جو ڈومیسٹک میں پرفارم کرے گا کچھ سال سے صرف پی ایس ایل کی بنیاد پر کھلاڑی منتخب ہورہے تھے اب ایسا نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ اور ان کے بھائی عبید شاہ پی ایس ایل 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کررہے ہیں۔

 یاد رہے کہ گزشتہ ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اسلام آباد نے پہلے بیٹنگ کی تاہم سلطانز کو بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی اور 144 رنز ہی اسکور کر سکی جو ملتان سلطانز نے ایک گیند قبل پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں