جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

ملائیشیا کی ایئر لائن نے کراچی کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملائیشیا کی ایئر لائن نے کراچی کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن شروع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ہوا بازی کی صنعت کے لیے ایک اور اچھی خبر ہے، ملائیشیا کی باتک ایئر لائن کی پہلی پرواز گزشتہ شب کراچی پہنچ گئی۔

باتک ایئر لائن کو جناح انٹرنیشنل پہنچنے پر روایتی واٹر سلوٹ پیش کیا گیا، ذرائع کے مطابق باتک پرائیویٹ ایئر لائن کوالالمپور اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار 3 پروازیں چلائے گی۔

- Advertisement -

باکو سے اسلام آباد کے لیے فلائٹ آپریشن

واضح رہے کہ پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری میں بہتری آتی جا رہی ہے، رواں ماہ کے شروع میں بھی آذربائیجان کے شہر باکو سے اسلام آباد کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں