اشتہار

کشتی حادثے سے متعلق بی بی سی کے تہلکہ خیز شواہد ، یونان کے سرکاری دعوؤں کو مشکوک بنادیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : یونان کشتی حادثے سے متعلق بی بی سی نے تہلکہ خیز شواہد حاصل کرلیے، جس میں دعویٰ کیا ہے کہ کہ کشتی سمندرمیں ڈوبنے سے پہلے سات گھنٹے تک ایک ہی جگہ پر کھڑی رہی۔

تفصیلات کے مطابق یونان کشتی حادثے سے متعلق برطانوی نشریاتی ادارے نے اہم شواہد حاصل کرلیے، بی بی سی نے بتایا کہ میرین ٹریفک کی سے ٹریکنگ ڈیٹا کی ایک کمپیوٹر اینی میشن حاصل کی ہے، جس نے یونان کے سرکاری دعوؤں کو مشکوک کر دیا ہے۔

جن میں کہا گیا ہے کشتی نے مدد قبول کرنے سے انکار کیا تھا اور کشتی میں کوئی ٹریکر موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے وہ نقشے پرنہیں دکھائی دی۔

- Advertisement -

ٹریکنگ ڈیوائس ڈیٹا سامنے آنے کے باوجود یونانی کوسٹ گارڈز اپنے دعوے پر قائم ہیں کہ کشتی کو کسی مدد کی ضرورت نہیں تھی۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے کہا ہے کہ مسافروں سے بھری کشتی سمندرمیں ڈوبنےسے پہلے سات گھنٹے تک ایک ہی جگہ پرکھڑی رہی۔

اقوام متحدہ نے کشتی ڈوبنے کے واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کی جبکہ یہ بھی پتا چلایا جائے گا کہ یونان کی جانب سے کشتی ڈوبنے سے پہلے بروقت بچاؤ کی کوششیں اور ضروری اقدامات کیوں نہیں کیے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں