بدھ, مئی 29, 2024
اشتہار

مودی کے بھارت میں مسلمانوں کا جینا اجیرن ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی مسلمانوں کے حقوق غصب کرنے اور ان پر ہونے والے مظالم کے حوالے سے بی بی سی نے چشم کشا رپورٹ شائع کردی۔

ہرگزرتے دن کے ساتھ بھارتی مسلمانوں پر ان کی سرزمین تنگ کر دی گئی ہے اور مودی سرکار کے زیر اثر بھارت میں مسلمانوں کا جینا محال ہوگیا۔

مودی سرکار بھارتی مسلمانوں کی شناخت اور حقوق مٹانے کے لیے مختلف اوچھے ہتھکنڈوں کا سہارا لےرہی ہے۔

- Advertisement -

مودی کے دورِ اقتدار میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی کو ہوا دی گئی ، بھارتی مسلمانوں کے حقوق غصب کرنے اور ان پر ہونے والے مظالم کے حوالے سے بی بی سی نے چشم کشا رپورٹ شائع کی۔

جس میں کہا گیا کہ بی جے پی کی حکومت میں مسلم مخالف نفرت انگیز تقاریر، مسلمانوں کے گھروں اور کاروباری مراکز کو مسمار کرنا، مساجد پر قابض ہونا، مسلم خواتین کی انٹرنیٹ پر ہرزہ سرائی اور دیگر پر تشدد واقعات سنگین حد تک بڑھ چکے ہیں۔

6 سال قبل آگرہ کے سکول میں مسلمان لڑکے کے چہرے پر سیاہی مل دی گئی، ایک بھارتی مسلمان بچے کے مطابق اسے سکول میں پاکستانی دہشت گرد کے نام سے پکارا جاتا ہے جبکہ 16 سالہ مسلمان بچے کو اتنا زچ کیا گیا کہ وہ سکول چھوڑنے پر مجبور ہو گیا۔

بھارتی فضائیہ کی فروری 2019 میں پاکستان میں دراندازی کے بعد بھارتی مسلمانوں کو دھمکایا گیا کہ اگر پاکستان نے ہم پر میزائل حملہ کیا تو ہم بھارتی مسلمانوں کو ان کے گھروں میں گھس کر ماریں گے۔

مٹن کی ترسیل کرنے والے مسلمان کو لائسنس ہونے کے باوجود انتہا پسند پولیس نے گرفتار کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنایا ، انتہا پسند ہندوؤں نے ریل میں سفر کرتے مسلمانوں کو گائے کا گوشت لے جانے کے الزام میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

2020 میں شہریت کے متنازع قانون پر دہلی میں ہونے والے فسادات میں 50 سے زائد مسلمان شہید کر دیے گئے
بی جے پی جان بوجھ کر بھارت میں مسلم نمائندگی کو مخفی کر رہی ہے اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کوئی مسلم وزیر یا ایم پی اے نہیں ہے۔

انتہا پسند بی جے پی نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت میں بڑھتے اسلاموفوبیا کا ملبہ غیر ذمہ دارانہ میڈیا ہاؤسز پر ڈال دیا، اب بھارتی مسلمان اپنے ہی ملک میں دوسرے درجے کے شہری بن چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں