تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

البانیہ، ریچھ کے گوشت کے بنے کھانے فروخت ہونے کا انکشاف

تیرانہ: تحقیقاتی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ البانیہ کے ایک ہوٹل میں گاہکوں کو متاثر کرنے کے لیے ریچھ کے گوشت کے بنے پکوان فروخت ہونے لگے۔

برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق البانیہ کے ایک ہوٹل میں جنگلی جانوروں کے گوشت کے کھانے فروخت کیے جاتے ہیں اور حال ہی میں انتظامیہ نے ریچھ کے گوشت کو فروخت کرنے کا سلسلہ بھی شروع کیا۔

تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ ہوٹل انتظامیہ رات کے وقت ریچھ کے گوشت کے بنے ہوئے مختلف پکوان فروخت کرتی ہے، چند شہری اس بات سے واقف ہیں جبکہ بقیہ کو اس حوالے سے کوئی علم نہیں ہے۔

مذکورہ ہوٹل میں ریچھ کا گوشت فروخت ہونے کے انکشاف کے بعد جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم نے البانیہ میں جانوروں کی بڑھتی ہوئی خریدوفروخت پر تفتیش کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  گدھوں کےسراور آلائشیں ملنے کے واقعے میں غیر ملکیوں کےملوث ہونے کاامکان

تحقیقی ٹیم کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ یورپ یا دنیا کے کسی بھی ملک میں ریچ کا گوشت فروخت ہورہا ہے۔ ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ ریچھ کے گوشت کی وجہ سے دنیا میں کرونا وائرس جیسی دیگر وبائیں بھی پھیل سکتی ہیں جو جان لیوا ثابت ہوں گی۔

تحقیقاتی ٹیم کے مطابق ہوٹل انتظامیہ جنگلی جانوروں میں بندر، ریچھ اور مختلف پرندوں کو بازار سے یومیہ خرید کر انہیں ذبیحہ کرتی اور پھر ان کے مختلف پکوان تیار کرتی ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ البانیہ میں گزشتہ چند روز کے دوران بھورے ریچھوں کی آن لائن خریدوفروخت کا کام بھی عروج پر پہنچ گیا ہے اور حکومت اس کی روک تھام کے لیے کوئی اقدمات کرتی نظر نہیں آتی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا گھوڑے کا گوشت حلال ہے؟

یہ بات بھی سامنے آئی کہ البانیہ میں لومڑی، الو اور بھیڑیوں کی آن لائن خریدوفروخت بھی جاری ہے۔ ان تمام جنگلی جانوروں کے بیشتر خریدار ہوٹل مالکان ہے جو سیاحوں کو متاثر کرنے کے لیے مذکورہ جانوروں کے گوشت کے کھانے تیار کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -