تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت کا لکھ پتی بھکاری : راز کیسے فاش ہوا؟ پولیس بھی حیران

ممبئی : بھارت میں ملزمان نے بھکاری کی لاکھوں روپے کی رقم چوری کرلی، اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرکے رقم برآمد کرلی، اس واقعے کا انکشاف اس وقت ہوا جب بزرگ بابو راؤ پولیس اسٹیشن گئے اور ایک لاکھ 72 ہزار روپے کی چوری کی شکایت کی۔

اکثر ہم بھکاریوں کو بہت غریب اور لاچار سمجھتے ہیں اور ان کی مدد کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں لیکن ایسے بھکاری بھی کم نہیں جو خود لاکھوں روپے کی رقم کے مالک ہیں۔

پہلے تو پولیس اہلکاروں کو یہ یقین نہیں ہوا اور وہ یہ بھی سوچنے لگے کہ ایک بھکاری کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا؟ لیکن بزرگ بابو راؤ کی شکایت سن کر پولیس نے اپنی تفتیش کا آغاز کیا۔

یہ بزرگ بھکاری گذشتہ کئی سالوں سے مختلف مقامات پر بھیک مانگ کر اپنا پیٹ پالتا ہے اور بھیک میں ملنے والی رقم کو بچا کر بھی رکھتا تھا تاکہ وہ اس رقم کو بوقت ضرورت استعمال کرسکے لیکن بابو راؤ کی رقم کی بھنک آس پاس کے رہنے والے چوروں کو لگ گئی اور انہوں منصوبہ بندی کے تحت بابو راؤ کی زندگی بھر کی ایک لاکھ 72 ہزار روپے کی کمائی پر ہاتھ صاف کردیا۔

پہلے تو بابو راؤ نے ان رقم کو ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی لیکن جب اسے لگا کہ پولیس اسٹیشن میں ہی بات بنے گی۔ تب اس نے اعلیٰ پولیس افسران کے سامنے روتے ہوئے مدد کی درخواست کی۔

بیڑ کی مقامی پولیس بھی بزرگ بابو راؤ کے لئے کسی فرشتہ سے کم ثابت نہیں ہوئی۔ اس نے بزرگ بھکاری کے آنسو پونچھتے ہوئے مدد کا بھروسہ دلایا۔ زندگی بھر کی کمائی چوری ہونے پر بابوراؤ پریشان اور افسردہ تھے لیکن پولیس نے پل بھر میں ہی ان کا مسئلہ حل کردیا۔
اور کچھ ہی گھنٹوں میں بابو راؤ کی چوری کی گئی رقم اس کو واپس لوٹا دی۔

Comments

- Advertisement -