اشتہار

بحرین حکومت کا وزیراعظم عمران خان کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: بحرین کی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’شاہ حماد آرڈر آف رنیانس‘ دینے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ بحرین کی حکومت نے عمران خان کو اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان رواں ماہ بحرین کے سرکاری دورے پرجائیں گے جہاں انہیں اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اعلی ترین سول ایوارڈ ’شاہ حماد آرڈر آف رنیانس‘ دیا جائے گا۔

- Advertisement -

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ’وزیراعظم عمران خان دورے کے دوران خلیفہ بن سلمان اور شاہ حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ سےملاقات کریں گے جبکہ وہ قومی دن کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی زلفی بخاری گزشتہ ماہ قطر کے دورے پر گئے تھے جہاں انہوں نے سرکاری حکام سے ملاقاتیں کیں اور مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا تھا۔

قطر سے پاکستان واپسی پر 28 نومبر کے روز زلفی بخاری نے ایک ٹویٹ بتایا تھا کہ ’اب میں دوحہ سے نکل رہا ہوں، یہ ایک اچھا اور شاندار دورہ تھا، جس کے لیے میں یوسف محمد ال اوتمان فخرو کا شکریہ ادا کرتا ہوں‘۔ انہوں نے دونوں ممالک کے تعلقات اور بھائی چارہ مزید مضبوط ہونے کے لیے بھی نیک خواہش کا اظہار کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں