پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پاک فوج نے دنیا کو پیغام دے دیا کہ ہمیں ہلکا نہ لیا جائے، بہروز سبزواری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے دنیا کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ ہمیں ہلکا نہ لیا جائے۔

یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں میزبان وسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ اللہ کا بہت بڑ اکرم ہے کہ اس نے ہمیں عزت سے نوازا۔

ایک سوال کے جواب میں بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ یہ بات بہت اہم ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے پس منظر میں بھارت کے ساتھ اسرائیل بھی تھا اور پاکستان کی اس کامیاب کارروائی کے بعد اسرائیل کو بھی ایک واضح پیغام پہنچ گیا۔

بہروز سبزواری نے کہا کہ میں پاک فوج کو خراج تحسین اور سلام پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کردیئے اور ساتھ ہی اے آر وائی نیوز کی ٹرانسمیشن بھی قابل تعریف ہے۔

سینئر اداکار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے جو جوابی کارروائی کی بہت کمال کا کام ہے اور یہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کا بہترین موقع ہے کہ اس کا فیصلہ ہوجانا چاہیے۔

پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

خیال رہے کہ پاک فوج کی جانب سے گزشتہ صبح شروع کیے گئے آپریشن بُنیان مّرصُوص میں زبردست کارروائی دیکھ کر دشمن دہشت میں آگیا اور اپنے ہونے والے پے در پے نقصانات کو دیکھتے ہوئے بھارت سیز فائر پر مجبور ہونا پڑا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں