پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

انگلش ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس کے گھر میں ڈکیتی

اشتہار

حیرت انگیز

انگلش ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس کے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، نقاب پوش افراد گھر سے زیورات اور قیمتی اور نایاب اشیاء لے اڑے۔

انگلش ٹیسٹ کپتان نے سامان کی واپسی کیلئے سوشل میڈیا پر متعلقہ حکام سے مدد کی اپیل کردی، ڈکیتی کا واقعہ 17 اکتوبر کو کاسل ایڈن میں پیش آیا اُس وقت بین اسٹوکس پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیل رہے تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ جب ڈکیتی کی واردات ہوئی اہلیہ اور دو بچے گھر میں ہی موجود تھے تاہم اہل خانہ محفوظ رہے۔

- Advertisement -

اسٹوکس نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر واقعے کی تفصیلات اور چوری کیے گئے سامان کی تصاویر شیئر کیں۔ ان اشیاء میں 2019 میں دیا گیا او بی ای اعزاز، کرسچین ڈائر کا ایک ہینڈ بیگ، انگلینڈ کرکٹ کے نشان والا سونے کا انگوٹھی اور کچھ بریسلیٹ شامل تھے۔

 Ben Stokes

ان کا کہنا ہے کہ ان چوری کی جانے والی اشیاء میں سے اکثر کا تعلق میرے اور میرے خاندان کے لیے جذباتی طور پر بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے اور یہ ناقابلِ تلافی نقصانات ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں