اشتہار

کیا آپ ‘براؤن چاول ‘ کی ان خصوصیات سے واقف ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

سفید چاول یا براؤن چاول میں افادیت میں بہتر کونسے؟ طبی ماہرین نے بتادیا۔

چاول ہر کوئی شوق سے کھاتا ہے کیونکہ ہمارے یہاں بریانی کے شوقین لوگ بہت زیادہ ہیں اور یقیناً آپ کے گھر میں ہر ہفتے میں ایک مرتبہ چاول ضرور کھائے جاتے ہوں گے۔

مگر براؤن رائس (بھورے چاول) کم ہی لوگ کھاتے ہیں۔ جبکہ اگر افادیت اور غذائیت سے متعلق بات کریں تو یہ براؤن رائس بہت زیادہ فائدہ مند ہیں۔ یہ ہماری صحت کو ایسے فوائد دیتے ہیں جن کے بارے میں شاید لوگوں کو بالکل بھی معلومات نہیں ہیں۔

- Advertisement -

براؤن چاول اس کے چھلکے سے نکال کر بنایا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ یہ سفید سے زیادہ غذائیت بخش ہوتا ہے، اسے گلوٹین فری غذا بھی کہا جاتا ہے۔

آج ہم آپ کو براؤن رائس کھانے کے بہت سے فائدے بتانے جارہے ہیں، جان کر آپ حیران ہوجائیں گے۔

وزن کم کرنے میں مددگار

وہ لوگ جو وزن کم کرنا چاہتے ہیں، وہ اپنی خوراک میں سفید چاول کی جگہ براؤن چاول کو شامل کرتے ہیں، یہ جسم کی چربی کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ براؤن چاول جسم میں ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کو بڑھانے میں بھی مدد کرتا ہے جو کہ فائدہ مند ہے۔ اس میں موٹاپا مخالف خصوصیات پائے جاتے ہیں۔

معدے کے لئے مفید

براؤن چاول میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو آپ کے ہاضمہ کو درست رکھتا ہے، یہ انسانوں میں باقاعدہ اور صحت مند آنتوں کی حرکت کو فروغ دیتا ہے۔ اس کے علاوہ براؤن چاول کی اوپری سطح پر چوکر کی ایک اضافی تہہ ہوتی ہے جو تیزابیت کو روکتی ہے، براؤن چاول قبض اور کولائٹس سے نجات دلاتی ہے۔

دل کے لئے فائدے مند

آج کل بہت سے لوگ براؤن رائس کو ترجیح دینے لگے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ یہ دل کے لیے فائدہ مند ہے۔ یہ جسم میں نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے اور دل کے مسائل جیسے بند شریانوں اور فالج کے خطرے کو کم کرتا ہے، یہ ہائی بلڈ پریشر کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل کو بھی دور کرتا ہے، مجموعی طور پر، یہ آپ کے قلبی نظام کی تحفظ فراہم کرتا ہے۔

اعصابی بیماریوں سے تحفظ میں مددگار

براؤن چاول میں گاما امینوبوٹیرک ایسڈ پایا جاتا ہے جو کہ الزائمر جیسی اعصابی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ یہ انزائم پروٹیلینڈوپیپٹیڈیز کو روک کر بیماری کی روک تھام میں مدد کرتا ہے۔ یہ انزائم الزائمر کی بیماری سے منسلک ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں