تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ممتا بینرجی نے متنازع فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ پر پابندی عائد کردی

بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے ریاست میں متنازع فلم ’دی کیرالہ اسٹوری پر پابندی عائد کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال کی حکومت نے متنازع فلم پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ریاست میں امن و امان برقرار رکھنے اور کسی بھی طرح کے اشتعال انگیز واقعات سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے فلم ’دی کشمیر فائلز‘ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس فلم میں صرف ایک طبقے کو نشانہ بنایا گیا ہے اور اسی طرح ’دی کیرالہ اسٹوری‘ میں بھی ایک مسخ شدہ کہانی بیان کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ "دی کیرالہ اسٹوری” کے نام سے اسلام اور داعش میں شمولیت سے متعلق جھوٹ پرمبنی ایک متنازعہ فلم بنائی گئی ہے۔

اس فلم میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ریاست کیرالہ سے 32 ہزار نوجوان اور کم عمر لڑکیوں نے غائب ہوکر داعش میں شمولیت اختیار کی جو ہندوستان کے علاوہ شام اور لیبیا سمیت دیگر ممالک میں دہشت گردی پھیلارہی ہیں۔

فلم کے جاری کیے گئے ٹریلر سے واضح طور پرمعلوم ہوتا ہے کہ فلم کو خاص پروپیگنڈا کے تحت بنا کر مسلمانوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور دکھایا گیا ہے کہ مقامی علما ہی خواتین کو دین اسلام کی جانب راغب کرکے انہیں مسلمان بنا رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -