12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کراچی: کورنگی واقعے میں ملوث ڈکیت گروہ پھر سرگرم ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیت کی واردات کے دوران شہری کو قتل کرنے والا بنگالی گینگ پھر سے سرگرم ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیت گینگ مزاحمت کرنے پر کئی شہریوں کو قتل اور زخمی کر چکا ہے، بنگالی ڈکیت گینگ کے کارندوں کو کئی بار گرفتار کیا جا چکا ہے لیکن وہ ضمانت پر رہائی کے بعد شہر میں دوبارہ سرگرم ہو جاتا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ کورنگی کے علاقوں میں سرائیکی اور برمی گینگ کے کارندے بھی وارداتیں کرتے ہیں، وارداتوں کیلیے مختلف گینگ کے کارندے ایک دوسرے سے ہتھیار بھی لیتے ہیں، کورنگی سے کچھ ماہ کے دوران 100 سے زائد ڈکیت گینگ کے کارندوں کو گرفتار کیا گیا۔

- Advertisement -

بنگالی گینگ نے کراچی کے علاقے محمود آباد، کورنگی صنعتی ایریا، زمان ٹاؤن، لانڈھی، ڈیفنس اور بلوچ کالونی میں وارداتیں کیں۔

اس سے قبل اپریل میں کراچی کے پوش علاقوں میں لوٹ مار کی وارداتوں کیلیے ایرانی گینگ سرگرم ہوا تھا جو پولیس کی وردی پہن کر جرائم کی وارداتیں کرتا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا تھا کہ ملزمان واردات کے دوران پولیس کیپ اور واکی ٹاکی کا بھی استعمال کرتے ہیں، یہ گینگ زیادہ تر وارداتیں بس اڈوں اور ٹرین اسٹیشنز کی اطراف کرتے ہیں اور اس کیلیے کار کا بھی استعمال کرتے ہیں۔

پولیس کے مطابق اس گینگ کے کارندوں کا ہدف غیر ملکی شہری اور دیگر شہروں سے کراچی آنے والے مسافر ہوتے ہیں، ملزمان خود کو پولیس افسران ظاہر کر کے چیکنگ کے بہانے شہریوں سے لوٹ مار کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں