جمعہ, نومبر 1, 2024
اشتہار

’علی امین افغانستان سے رابطے کی بات کرے تو غدار، مریم بھارت سے رابطہ کرے تو ڈپلومیسی‘

اشتہار

حیرت انگیز

خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز کے اسموگ کے حوالے سے بھارت سے رابطے کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کے پی حکومت کے مشیر بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا دہشتگردی روکنے اور امن کی خاطر افغانستان سے رابطے کی بات کریں تو دہشتگرد، لیکن مریم نواز اسموگ پر بھارت سے رابطہ کریں تو اسے ڈپلومیسی کہا جا رہا ہے۔

بیرسٹر سیف نے طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کریں تو رام لیلا، ہم کریں تو کریکٹر ڈھیلا۔ مریم نواز بتائیں دہشتگردی بڑا مسئلہ ہے یا پھر اسموگ؟

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ اسموگ سے انسان کی صحت جب کہ دشہتگردی سے انسانی زندگیوں کو براہ راست خطرہ ہوتا ہے۔ چچا کی حکومت میں بھتیجی کے لیے سب حب الوطنی اور دیگر صوبوں کے لیے غداری۔ یہ اسموگ پر ڈپلومیشی نہیں بلکہ جعلی حکومت کے دوغلے پن کا اظہار ہے۔

مشیر کے پی حکومت کا مزید کہنا تھا کہ بھارت سے شریف خاندان کی پرانی محبت ہے، جو چھپ نہیں سکتی۔ شریف خاندان کی تو شادیوں میں مودی کو دعوتیں دی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے دہشتگردی کے بڑھتے واقعات پر صوبائی حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے افغانستان سے رابطہ کرنے کے حوالے سے بات کی تھی جس پر ن لیگ کی حکومت اور ان کی اتحادی جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔

مریم نواز نے گزشتہ دنوں لاہور میں اسموگ سے ہونے والی آلودگی کے بعد بھارت کو اس حوالے سے خط لکھنے کا اعلان کیا تھا اور اسے اسموگ ڈپلومیسی قرار دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں