اشتہار

جوانی میں بالوں کی سفیدی کو ختم کرنے کے لیے کون سے غذائیں بہترہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

سیفد ہوتے بال اس بات کی نشانی ہوتے ہیں کہ انسان بڑھاپے میں قدم رکھ رہا ہے یا اب اس میں دانشمندی آرہی ہے، تاہم ہر کسی کے ساتھ یہ معاملہ نہیں ہوتا۔

اگر کسی کے بال جوانی میں ہی سفید ہونا شروع ہوجائیں تو یہ اس کے لیے کافی پریشانی کی بات ہوتی ہے اور آج کل یہ مرض عام ہے چھوٹے بچوں سے لے کر نوجوانوں تک کے بال سفید ہونا اب کوئی حیرت کی بات نہیں رہی۔

بالوں کو رنگنا ایک آپشن کے طور پر موجود تو ہے لیکن اس سے بالوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ رہتا ہے جبکہ اس سے بالوں کی موٹائی میں بھی فرق پڑتا ہے، خضاب میں موجود کیمیکل کی وجہ سے یہ کوئی اتنا سود مند آپشن نہیں ہوتا۔

- Advertisement -

تاہم آپ اپنی خوراک میں بعض غذاؤں کو شامل کرکے بالوں کے وقت سے پہلے سفید ہونے کے عمل میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

ڈارک چاکلیٹ: چوکلیٹ کسے پسند نہیں ہوتی خاص کر بچے تو اس کے دیوانے ہوتے ہیں، لیکن یہاں انتہائی میٹھی چاکلیٹ کی بات نہیں ہورہی بلکہ ڈارک چاکلیٹ کی بات ہورہی ہے ہے جس کا ذائقہ تھوڑا سا کڑوا ہے جو بالوں کے سفید ہونے کو کنٹرول کرنے کے لیے اچھا ہے، اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہونے کے علاوہ، ڈارک چاکلیٹ میں کاپر بھی ہوتا ہے جو میلانین کی پیداوار کو فروغ دیتا ہے جس سے بالوں کو سیاہ رنگ ملتا ہے۔

سبز پتوں کی حامل سبزیاں: ایسی سبزیاں جن کے پتے ہرے ہوں جیسے بند گوبھی، بروکولی، کیلے، پالک اور پھول گوبھی وغیرہ جن میں فولیٹ، آئرن، کیلشیم، وٹامنز اور کئی دیگر غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو بالوں کی صحت کے لیے کافی مفید ہوتے ہیں۔

سویابین: سویابین غذایت سے بھرپور پھلیاں ہیں جو پروٹین کے متبادل کے طور پر بھی استعمال کی جاتی ہیں، سویا بین جسم کو ایسے ریڈیکلز سے لڑنے میں مدد دیتی ہے جو بالوں کے قبل از وقت سفید ہونے کا سبب بنتے ہیں۔

انڈے: اگر گھر مں کچھ نہ ہو تو انڈے تو موجود ہو ہوتے ہیں جو ناشتے یا کھانے میں باآسانی کسی بھی چیز کی کمی کو پورا کردیتے ہیں، انڈے پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں جو بالوں کی اچھی صحت کے لیے بے حد ضروری ہے۔ اس میں وٹامن بی 12 بھی ہوتا ہے، یہ بالوں کے سفید ہونے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

مشروم (کھمبی): جسم میں کوپر کی عدم موجودگی سے میلانین کی پیداوار رک سکتی ہے جو بالآخر بالوں کے وقت سے پہلے سفید ہونے کا باعث بنتی ہے۔ مشروم میں بھرپور کاپر پایا جاتا ہے اور اس طرح میلانین کی پیداوار سے بالوں کا سفید ہونا بند ہوجاتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون صرف بنیادی معلومات کے حوالے سے ہے، تاہم صحت سے متعلق کسی بھی قسم کے مسئلے کے لیے پہلے ڈاکٹر سے رجوع کرنا بہتر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں