تازہ ترین

خبردار!‌ سوال کرنے پہلے سوچ لیں، کہیں جرمانہ نہ ہوجائے

ریاض : سعودی حکام نے بے تکے سوالات کو آداب عامہ کے خلاف قرار دیتے ہوئے خلاف کی صورت میں 50 سے 3 ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں آداب عامہ، بے تکے اور فالتو سوالات کرنے پر جرمانہ عائد ہوسکتا ہے، کیونکہ آداب عامہ کمیٹی نے ان سوالات کو آداب عامہ کے خلاف قرار دیا ہے۔

وہ سوالات یہ یا اس سے ملتے جلتے ہیں۔

آپ کی تنخواہ کتنی ہے؟، آپ نے ابھی تک شادی کیوں نہیں کی؟، آپ کے ہاں بچے کی پیدائش کیوں نہیں ہوئی؟، آپ نے تعلیم کہاں سے حاصل کی؟وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آداب عامہ کمیٹی کے سربراہ بدر الزیانی نے کہا ہے کہ ’ہم ملک بھر میں ایک آگاہی مہم چلا رہے ہیں، لوگوں کو بتایا جائے گا کہ دوسروں کی نجی زندگی کا احترام کرنا ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چند سوالات پوچھنے سے اجتناب کرنا چاہئے کہ کیونکہ ان سوالات کی وجہ سے سامنے والا احساس شرمندگی مبتلا ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ’فضول سوالات اور لا یعنی اور غیر متعلقہ بات سے اگر کسی کو تکلیف پہنچتی ہے تو وہ شکایت کرسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -