تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اگر اخلاق اور رویہ بہتر نہ کیا تو ملازمت سے فوراً نکال دوں‌ گا، جوبائیڈن کا دو ٹوک اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں‌ تعینات ملازمین کو وارننگ دی ہے کہ وہ ایک دوسری کی عزت کریں‌ اگر ایسا نہ کیا تو انہیں‌ موقع پر ہی ملازمت سے نکال دیا جائے گا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن نے امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد مسلمانوں پر سفری پابندی، طبی مسائل اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے 15 صدارتی حکم ناموں پر دستخط کیے۔

بعد ازاں جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس کے ملازمین سے ورچوئل ملاقات کی اور انہیں سب کی عزت کرنے کی ہدایت کی۔

جوبائیڈن نے ملازمین کو مخاطب کر کے خبردار کیا کہ اگر انہوں نے کسی کی عزت نہیں کی اور کسی کی بھی تضحیک کرتے نظر آئے تو انہیں موقع پر ہی نوکری سے نکال دیا جائے گا۔

انہوں نے تمام ملازمین کو ہدایت کی کہ آپ سب نے شائستگی کے ساتھ گفتگو کرنا ہے، لہذا اس بات پر سختی سے عمل کیا جائے اور کوئی بھی تلخ لہجہ یا اونچی آواز میں کسی سے گفتگو نہ کرے۔

مزید پڑھیں: جوبائیڈن نے عہدہ سنبھالتے ہی کس سے استعفیٰ طلب کیا؟

یہ بھی پڑھیں: جوبائیڈن نے مسلم ممالک پر عائد سفری پابندیاں ختم کردیں

جوبائیڈن نے اس موقع پر وائٹ ہاؤس کے لیے ایک ہزار سے زائد سیاسی معاونین کی تقرری کرنے کا اعلان بھی کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’اگر آپ میرے ساتھ ہمیشہ کام کرنا چاہتے ہیں تو یہ بہت آسان ہے، آپ کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ عزت سے پیش آنا ہے اور اُن سے نرم لہجے میں گفتگو کرنا ہے، اگر کسی نے اونچی آواز سے بات کی یا کوئی بدتمیزی کی تو میں آپ کو موقع پر ہی ملازمت سے برطرف کردوں گا‘۔

جوبائیڈن نے ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ ملک کے امن اور ترقی میں اپنا کردار ادا کریں اور ایک دوسرے کے ساتھ اعتماد کا رشتہ قائم کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سابق صدر کے دور میں ملازمین کے درمیان تنازعات رہے ہیں جس کی وجہ سے وائٹ ہاؤس کا ماحول خراب ہوا، میں اپنی حکومت میں ایسا ماحول دیکھنا نہیں چاہتا۔

جوبائیڈن نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ ایمانداری کے ساتھ کام کریں گے اور تمام لوگوں کے ساتھ اچھے اخلاق کے ساتھ پیش آئیں گے ، یہی آپ کی ذمہ داری ہے۔

Comments

- Advertisement -