تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جوبائیڈن نے عہدہ سنبھالتے ہی کس سے استعفیٰ طلب کیا؟

واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے عہدہ سنبھالتے ہی امریکی سرجن جنرل جیروم ایڈمز سے استعفیٰ طلب کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے حلف اٹھاتے ہی جہاں مسلمانوں پر سفری پابندی ختم کرنے سمیت 15 صدارتی حکم ناموں پر دستخط کیے ہیں وہیں صحت کے شعبہ سے وابستہ امریکی سرجن جنرل جیرون ایڈمز سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ بھی کردیا۔

گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سرجن جنرل جیروم ایڈمز نے کہا کہ بائیڈن حکومت کی جانب سے مجھے عہدہ چھوڑنے کے لیے کہا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے قوم کی خدمت کرنا اعزاز کی بات ہے جو میں کرتا رہوں گا اور کوشش جاری رکھوں گا کہ تمام لوگوں کو صحت سے متعلق یکساں مواقع میسر ہوں۔

جیروم ایڈمز

جیروم ایڈمز نے کہا کہ بطور سرجن جنرل قوم سے آخر میں یہ کہنا چاہوں گا کہ ماسک ضرور پہنیں، سماجی فاصلہ رکھیں، ہاتھوں کو مسلسل دھوتے رہیں اور جب آپ کی باری آئے تو کورونا ویکسین ضرور لگوائیں۔

واضح رہے کہ ٹرمپ حکومت نے جیروم ایڈمز کو ستمبر 2017 میں امریکا کا سرجن جنرل مقرر کیا تھا۔

جیرون ایڈمز کورونا وبا کے دوران صحت سے متعلق امور کے ترجمان کے طور پر خدمات بھی انجام دیتے رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -