اشتہار

بائیڈن کی دوسری بار صدارت کیلئے جاری انتخابی مہم مشکلات کاشکار

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدربائیڈن کی دوسری بار صدارت کیلئے جاری انتخابی مہم مشکلات کا شکار ہوگئی ہے، کیونکہ امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر پرٹیکس فراڈ، نشے میں اسلحہ رکھنے سمیت 9 الزامات میں فردِ جرم عائد ہوچکی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کی اسپیشل کونسل میں لگے الزامات ثابت ہونے پرامریکی صدر کے بیٹے کو 17سال سزا ہوسکتی ہے۔

ریپبلکنز ارکان کانگریس کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ امریکی صدر بائیڈن نے اپنے بیٹے کو تحفظ دینے کیلئے اپنا اثرورسوخ استعمال کیا۔ جبکہ کانگریس میں آئندہ ہفتے صدارتی مواخذے کی انکوائری کیلئے ووٹنگ کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

امریکا کے محکمہ انصاف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکی صدر کے بیٹے کے خلاف 9 الزامات لاس اینجلس کی عدالت میں عائد کیے گئے ہیں، الزامات میں ٹیکس کے 3 سنگین جرائم اور 6 بدعنوانی کے جرائم شامل ہیں،اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

ہم سکھ رہنماؤں کے قتل کی تحقیقات میں کینیڈا کے ساتھ ہیں، امریکا کا اعلان

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جرم ثابت ہونے پر امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو 17 سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں