تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

عمان میں بین الاقوامی پروازوں کی بحالی سے متعلق بڑا اعلان

مسقط: عمانی ہوائی کمپنی ‘عمان ایئر” نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عمان ایئر نے اعلان کیا کہ ہم عالمی پروازوں کی بحالی کے لیے بالکل تیار ہیں، اس حوالے سے تمام حکمت عملی بھی مکمل کرلی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اپنے تازہ بیان میں عمان ایئر کا کہنا تھا کہ عمانی طیارے، ایئرپورٹس اور عملہ پروازوں کے دوبارہ آغاز کے لیے تیار بیٹھا ہے، مسافروں کو محفوظ سفری سہولت فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے جس کے لیے شہریوں کو خصوصی سفری ہدایات بھی جاری کی جائیں گی۔

عمان میں پھنسے پاکستانیوں کیلیے اچھی خبر

خیال رہے کہ عمان میں پروازوں کی بحالی کی تیاری مکمل ہے کہ لیکن تاحال کوئی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جلد عالمی فضائی آپریشن بحال ہوجائے گی۔

البتہ سعودی عرب کی طرح عمان میں بھی غیرملکیوں کی واپسی کے لیے خصوصی پروازیں چلائی جارہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -