تازہ ترین

پی ایس ایل سے متعلق پی سی بی کا بڑا فیصلہ

پاکستان سپرلیگ کا مستقل طور پر سربراہ لانےکا فیصلہ کیا گیا ہے، معاملات چلانے کیلئے جلد ‏ڈائریکٹر کی تعیناتی کی جائے گی۔

ڈائریکٹر کمرشل بابرحامد اس وقت پی ایس ایل کےمعاملات کے ذمہ دار ہیں۔ پی ایس ایل کی ذمہ ‏داریاں بابرحامد سے واپس لےلی جائیں گی۔

پی ایس ایل 6 : کونسا کھلاڑی کس ٹیم سے کھیلے گا؟

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزیوں پر بورڈ کو تنقید کا سامنا تھا اور ‏پی سی بی کےفیکٹ فائنڈنگ پینل نے جائزہ لینےکے بعد سفارشات دیں۔ شعبہ میڈیکل کےسربراہ ‏ڈاکٹرسہیل سلیم پہلےہی مستعفی ہوچکےہیں۔

پی سی بی ڈائریکٹر پی ایس ایل عہدےکےلئےاشتہار دے گا، اشتہار کل دیا جائے گا، 13مئی تک ‏درخواستیں جمع کرائی جا سکیں گی، نئےڈائریکٹرپی ایس ایل باقی میچزکےذمہ دارہوں گے۔

Comments