جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 45 ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی جس کے مثبت اثرات پاکستان میں بھی نظر آئے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت 45 ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونا 45 ڈالر کمی کے بعد 1935 ڈالرفی اونس پر آگیا۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق حالیہ کمی کے بعد پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 200 روپے کمی سے 1 لاکھ 19ہزار 600 روپے اور دس گرام سونا 4 ہزار 457 روپے سستا ہوکر 1 لاکھ 2 ہزار 537 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 19 پیسے کی کمی ہوئی ہے اور کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کی قدر 168.07 روپے ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کم ہو کر 168.50 روپے ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں