تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بڑی خبر!

ریاض: سعودی عرب میں جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے شمالی ٹرمنل کا ایگزٹ ایک ماہ کے لیے بند کردیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق محکمہ شہری ہوا بازی کا کہنا ہے کہ جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے شمالی ٹرمنل کی طرف لے جانے والا راستہ ایک ماہ کے لیے بند رہے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ طریق مدینہ سے شمالی ٹرمنل کے لیے ایگزٹ کی جگہ متبادل راستہ فراہم کیا گیا ہے۔

سعودی محکمہ شہری ہوا بازی نے کہا ہے کہ شمالی ٹرمنل کے مذکورہ ایگزٹ پر یکم نومبر سے کام شروع ہونے جارہا ہے اس سبب یہ اقدام اٹھایا گیا۔

محکمہ نے شمالی ٹرمنل کے لیے متبادل راستے کا نقشہ بھی جاری کردیا جس میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ ایگزٹ بند ہونے کے بعد متبادل راستہ کہاں سے آئے گا۔

Comments

- Advertisement -