تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب میں بڑا منصوبہ

ریاض: سعودی عرب کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں بلاک چین ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لیے اہم اقدام اٹھایا گیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت نے ‘بیسڈ كوارا ہولڈنگ ایتھریم سافٹ ویئر فرم کونسنسس’(سعودی کمپنی) کے ساتھ شراکت قائم کرلی ہے جو رئیل سٹیٹ سیکٹر میں بلاک چین ٹیکنالوجی لانے میں معاونت کرے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ بالا سعودی کمپنی نے رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کے اندر ڈیجیٹل اثاثوں کے استعمال کا آغاز کیا ہے جس کے تحت کلائنٹس کو سرمایہ کاری کے لیے بلاک چین کی سہولت ملے گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ‘كوارا بلاک چین’ کے ساتھ اس کی شراکت داری سے نجی اور سرکاری دونوں شعبوں کو کونسنسس سافٹ ویئر سلوشننز سے فائدہ اٹھانے میں مدد ملے گی۔

ادھر کوارا ہولڈنگ کے سربراہ زیاد الشعار کا کہنا ہے کہ کونسنسس کے ساتھ شراکت سے کلائنٹس کے لیے نئے اور جدید بلاک چین سلوشنز لائے گئے ہیں تاکہ مستقبل میں اچھی سپورٹ اور سہولت فراہم کی جاسکے۔

سعودی عرب: رہائشی مکانات سے متعلق بڑا منصوبہ

سعودی کمپنی(کونسنس) ہونے والی شراکت داری اور اس کی مملکت میں بلاک چین کے استعمال کی تحریک پیدا کرنے کی صلاحیت کے بارے میں پر امید ہے۔

خیال رہے کہ بلاک چین ٹیکنالوجی رئیل سٹیٹ، فنانس، سپلائی چین، حکومت، ہیلتھ کیئر، تیل اور گیس، ای کامرس اور تعلیم سمیت متعدد شعبوں میں كوارا ہولڈنگ کی کمپنیوں میں استعمال ہوگی۔

Comments

- Advertisement -