جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

بھارتی اداکارہ پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کی خواہشمند

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی متنازع رئیلٹی شو بگ باس 17 کی امیدوار ایشا مالویہ نے پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

بھارتی اداکارہ ایشا مالویہ کا مختصر انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ اگر پاکستانی ڈراموں سے آفر آتی ہے تو ضرور قبول کروں گی۔

شو کے میزبان نے ایشا مالویہ سے پوچھا کہ اگر آپ کو پاکستان سے ہینڈسم ہیرو کے مدمقابل ڈرامہ آفر ہو تو کیا آپ وہ قبول کریں گی؟ اگر ڈرامے کی شوٹنگ دبئی میں ہو اور معاوضہ بھی سب طے پاجائے تو کیا آپ کام کریں گی؟

- Advertisement -

ایشا مالویہ نے کہا کہ میں منع نہیں کروں گی، میں ڈرامے میں کام کرنا چاہوں گی مگر میری پہلی ترجیح بھارت میں ہی کام کرنا ہوگی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ بھارت میں ہی رہتے ہوئے پاکستانی ڈرامے میں کام کرسکوں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے دبئی میں ایک انٹرویو دیا جس میں ان سے پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا۔

یاد رہے کہ بگ باس سیزن 17 کا فائنل کامیڈین، ریپر اور شاعر منور فاروقی نے جیتا تھا جب کہ ابھیشیک کمار رنر اپ رہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں