جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کراچی میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کا کیس حل کرلیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں پولیس نے رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کا کیس حل کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پولیس نے رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کا کیس حل کرتے ہوئے واردات میں ملوث شوروم کے ملازم سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

جمشید ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ کروڑوں کی واردات میں گھر کا بھیدی ملوث نکلا ہے، گرفتار دوسرا ملزم شوروم ملازم کا بھائی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 51 لاکھ کی رقم برآمد کرلی گئی ہے، واضح رہے کہ جمشید روڈ پر شوروم سے 2 کروڑ 38 لاکھ کی واردات ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں گینگ وار کے منظم ہونے کا خدشہ، فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں اضافہ

دوسری جانب کراچی میں موٹر سائیکل لفٹروں کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، صرف ماہ جون میں 2980 موٹرسائیکل چوری اور چھین لی گئیں۔

پولیس کی جانب سے صرف 123 موٹر سائیکل ہی برآمد کی جاسکیں، پی آئی بی کالونی میں بھی گزشتہ روز موٹر سائیکل لفٹروں نے واردات کی تھی اور موٹر سائیکل چرا کر فرار ہوگئے تھے۔

ادھر گلشن اقبال پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 موٹرسائیکل چوروں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم زاہد حسین لغاری اور جعفر سے اسلحہ اور موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں