تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

نامعلوم شخص ریلوے ٹریک پر بستر لگاکر سوگیا، پھر کیا ہوا؟

نئی دہلی : بھارتی ریاست بہار میں نامعلوم شخص ریلوے ٹریک پر بستر لگاکر سوگیا، جس کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت تاخیر کا شکار ہوگئی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرین کی پٹٹری پر سونے کا انوکھا واقعہ بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں پیش آیا، جہاں ایک سرپھرا شخص شہر کے مصروف اور معروف ریلوے ٹریک پر بیڈ بچاکر سوگیا۔

بھارتی شہری کی اس خطرناک حرکت کے باعث سیکڑوں ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں اور تین سو سے زائد ٹرینوں کو پٹنہ اسٹیشن سے قبل ہی روک دیا گیا۔

نئی دہلی سے پٹنہ آنے والی نارتھ ایسٹ ایکسپریس کے ڈرائیور نے سرپھرے شخص کو ٹریک پر سوتا دیکھا تو ٹرین روک کر متعلقہ حکام کو اطلاع دی۔

حکام نے اطلاع ملتے ہی ایک ٹیم کو جائے وقوعہ پر بھیجا تاہم جب تک ٹیم ٹریک پر پہنچی بستر لگاکر سونے والا شخص ٹریک سے فرار ہوچکا تھا۔

Comments

- Advertisement -