جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

معمر خاتون نے بائیک چلا کر سب کو حیران کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی عمر رسیدہ خاتون کی ہیوی بائیک چلانے کی ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کردیا۔

انٹرنیٹ پر اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ جاتے ہیں، ایسی ہی ایک ویڈیو معمر خاتون کی وائرل ہوئی ہے جس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔

ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں عمررسیدہ خاتون کو مسکراتے ہوئے ہیوی بائیک چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہیوی بائیک چلانے والی ضعیف خاتون کو خوب داد دی جا رہی ہیں ساتھ ہی صارفین کی جانب سے ویڈیو کو لائیک بھی کیا جا رہا ہے۔

اب تک 78.5 ملین صارفین اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں جب کہ 55 لاکھ سے زائد لوگ اس ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کرچکے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں