تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ماحولیاتی آلودگی کے خلاف چترال سے گوادربائیک ریلی

چترال: بلند و بالاعلاقے چترال کی ثقافت کے فروغ کے لیے بائیک ریلی گوادر کی جانب رواں دواں ہے، ریلی کا مقصد دنیا کو امن اور دوستی کا پیغام دینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی سے ’چترال بچاؤ پاکستان بچاؤ ‘ کے عنوان سے بائیک ریلی کچھ دن قبل گوادر کی جانب روانہ ہوئی ہے، ریلی کا اہتمام چترال بائیکرز کلب اور چترال ہیری ٹیچ اینڈ انوائرمنٹل پروٹیکشن سوسائٹی نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

اس ریلی کے انعقاد کا مقصد باہر کی دنیا میں چترال کا مثبت چہرہ اجاگر کرنا ، سیاحت کا فروغ اور ماحولیاتی آلودگیوں کے تباہ کاریوں سے چترال کو بچانے کے لئے آگاہی دینا ہے ۔اس ریلی کی قیادت چترال بائیکر کلب کے صدر اکرم اللہ اور چیرمین چیپس رحمت علی جوہر دوست کررہےہیں۔

ریلی کے آغاز میں چیرمین چیپس نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستا ن کو 27 فیصد پانی چترال سے جارہا ہے مگر چترال ماحولیاتی تغیرات سے بری طرح متاثر ہے جس کی وجہ سے مستقبل میں اس کے انتہائی تباہ کن اثرات چترال اور پاکستان کے دوسرے حصوں پر مرتب ہوسکتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم اس ریلی کے ذریعے بیرونی دنیا کو امن ، محبت اور بھائی چارگی و ماحول دوستی کا پیغام دے رہے ہیں۔یاد رہے یہ بائیک ریلی چترال سے شروع ہوکر مختلف جگہوں سے ہوتے ہوئے گوادر میں اختتام پذیر ہوگی۔

Comments

- Advertisement -