اشتہار

حیدرآباد میں قتل کیے جانے والے نوجوان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد کے ہوٹل میں جھگڑے کے دوران فاءرنگ سے قتل کیے جانے والے شہری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

حیدرآباد میں ہوٹل میں مبینہ طور پر بل کی ادائیگی پر جھگڑے کے دوران قتل ہونے والے شہری بلال کاکا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق بلال کاکا کے جسم پرگولی کے نشانات نہیں ملے جبکہ سر پر زیادہ چوٹیں آنے اور پھیپھڑے پھٹنے سے بلال کی موت ہوئی۔

- Advertisement -

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلال کاکا کے کندھوں،کمر سمیت جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بلال کو 12 جولائی کی صبح 4 بج کر 25 منٹ پر مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ حیدر آباد بائی پاس کے قریب 12 جولائی کو رات گئے ہوٹل میں مبینہ طور پر بل کی ادائیگی پر عملے اور نوجوان بلال کاکا کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد فائرنگ سے بلال جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں