12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سیاست سے نفرت اور تقسیم کو ختم کرنا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہمیں سیاست سے نفرت اور تقسیم کو ختم کرنا ہوگا۔

یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج کی تقریب میں شرکت میرے لیے باعث فخر ہے، نوجوان نسل میرٹ اور شفافیت پریقین رکھتی ہے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پاکستان کو معاشی اور دیگر چیلنجز کا سامنا ہے، اس وقت بڑھتی ہوئی مہنگائی اور زبوں حالی کا چیلنج ہے، ہم سب کو بیروزگاری اور غربت کا خاتمہ مل کر کرنا ہوگا، ہماری منزل خوشحالی اور ترقی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آج کا دور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا ہے، پاکستان کی سیاست میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں