تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پارک لین کیس: نیب ٹیم نے بلاول بھٹو کو 32 سوالات پرمشتمل سوالنامہ دے دیا

راولپنڈی :چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش کر بیان ریکارڈ کرادیا ، بلاول بھٹو سے پارک لین کمپنی کیس سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی اور 32 سوالات پرمشتمل سوال نامہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نیب ہیڈکوارٹرپہنچے ، جہاں نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے بلاول بھٹوسےتفتیش  کی ، بلاول بھٹو سے  30منٹ تک سوالات کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے بلاول بھٹو سوالات کامناسب جواب نہ دے سکے، نیب ٹیم نے ان کو 32سوالات پرمشتمل سوال نامہ دیتے ہوئے  2 ہفتےمیں جوابات دینےکی ہدایت کی۔

نیب ہیڈکوارٹر زکے باہر سے ایک پیپلزپارٹی کارکن گرفتار


بلاول بھٹو کی نیب میں پیشی کے پیش نظر  سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، نیب ہیڈکوارٹر زکے باہر سے ایک پیپلزپارٹی کارکن گرفتار کرلیا۔

پابندی کے باوجود پیپلزپارٹی کارکنان کی نیب ہیڈکوارٹرزجانےکی کوشش جاری رہی ، ایوب چوک پرپولیس نے پیپلزپارٹی کارکنان کو روکا اور کارکنان کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کا واٹر کینن کااستعمال کیا گیا۔

ایوب چوک پر پیپلزپارٹی کارکنان نے نعرے بازی کی اور پولیس سےہاتھاپائی بھی ہوئی  جبکہ  حصارتوڑنےکی کوشش والےکارکنان پرپولیس کالاٹھی چارج کیا گیا جبکہ پولیس نےپیپلزپارٹی کے40کارکنان کوگرفتارکر کےتھانے منتقل کردیا ہے۔

جیالوں کے اسلام آباد میں داخلے پر پابندی


انتظامیہ جیالوں کے اسلام آباد میں داخلے پر پابندی پہلے ہی لگا چکی  ہے، انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا  تھاکہ دیگر شہروں سے آنے والے جیالوں کو اسلام آباد میں داخلے سے روکا جائے، پی پی کارکنوں کے اسلام آباد آنے سے حالات خراب ہوسکتے ہیں۔

 یاد رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو نیب راولپنڈی میں 17 مئی اور بعد میں 24 مئی کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

اس سے قبل 20 مارچ کو آصف زرداری اور بلاول بھٹو نیب کی تفتیشی ٹیموں کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ آج کی پیشی میں نیب کی 16 رکنی ٹیم نے ان سے پوچھ گچھ کی، بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بلاول نے کہا تھا امید کرتا ہوں آئندہ مجھے نیب نہیں بلائے گا۔

نیب کی جانب سے پی پی رہنماؤں کو سوال نامہ فراہم کیا گیا تھا اور ہدایت کی گئی تھی کہ 3 سے 4 دن میں جوابات جمع کرائے جائیں۔

خیال رہے کہ پارک لین جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ملزم سلیم فیصل آصف زرداری اور بلاول کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گیا، فیصل سلیم نے نیب کی تفتیشی ٹیم کو بیان دیا تھا کہ پارک لین کی انتظامیہ کے حکم پر تمام کام کیے، بلاول بھٹو اور آصف زرداری پارک لین کے 25 ، 25 فی صد پارٹنر ہیں۔

واضح رہے پارک لین کیس میں اربوں روپےکی ترسیلات جعلی بینک اکاؤنٹس سے کی گئیں، آصف زرداری پرپارک لین کمپنی میں 1989 میں فرنٹ مین کے ذریعے خریداری کاالزام ہے۔

ذرائع کا کہناتھا 2009 میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کمپنی کے شیئرہولڈر بنے،دونوں 25،25فیصد کےشیئر ہولڈر ہیں، آصف زرداری بطور کمپنی ڈائریکٹر اکاؤنٹس استعمال کرنےکااختیار رکھتے تھے جبکہ 2008 میں کمپنی کے دستاویز پر آصف زرداری کےبطور ڈائریکٹر دستخط موجود ہیں، پارک لین کمپنی نے قرضوں کی مد بھی بینکوں سے اربوں روپے لیے۔

Comments

- Advertisement -