وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ غریبوں کےساتھ صرف پیپلزپارٹی کا دل دھڑکتا ہے بلاول بھٹوغریب لوگوں کو صحیح زندنگی میسرکرسکتےہیں۔
سندھ کےلوگوں نےہر بار پہلے سے زیادہ ووٹ دے کر منتخب کیا حکومت میں جب آتےہیں اس دن سےہمیں خطرات ہوتے ہیں جمہوریت میں ایوان میں تحریک عدم اعتمادآتی رہتی ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرادعلی شاہ نے کہا کہ آج کاجلسہ پاکستان کی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ ہوگا جلسے سے بلاول بھٹوخطاب کریں گے تحریک انصاف کی حکومت میں ریکارڈمہنگائی ہے ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے ملک میں آئین کی حکمرانی ہوگی،کسی کےکہنےپرملک نہیں چلےگا۔
مرادعلی شاہ نے کہا کہ غریبوں کےساتھ صرف پیپلزپارٹی کا دل دھڑکتا ہے ملک میں آئین کی حکمرانی ہوگی،کسی کے کہنے پرنہیں چلیں گے صرف بلاول بھٹوغریب لوگوں کوصحیح زندنگی میسرکرسکتےہیں کبھی حکومت کی پرواہ نہیں کی،نہ ذاتی اناکی وجہ سےکسی کونقصان پہچایا بلاول بھٹواس بھیانک دورسےعوام کو نجات دلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بینظیربھٹو کو راولپنڈی میں شہیدکرکےہم سےچھیناگیا بینظیربھٹوکی جائےشہادت کو سازش کے تحت دھویا گیا آصف زرداری نے18ویں ترمیم سےاختیارات پارلیمنٹ کو دیے آصف زرداری نے بلوچستان کو حقوق دیے، سندھ کےلوگوں نےہمیشہ پیپلزپارٹی کوووٹ دیےہیں۔