جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

کشمیر کی آزادی کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے، بلاول بھٹو زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی کو کشمیر کا سودا نامنظور ہے، کشمیر کی آزادی کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے، اپنے اداروں کو متنازع نہیں بننے دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، بلاول بھٹو نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کرنے پر مولانا فضل الرحمان کا شکر گزار ہوں، پیپلز پارٹی کی طرف سے یہ یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہرجمہوری قدم میں آپ کے ساتھ ہوں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے ساری سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کر کے اسلام آباد، وفاق اور پارلیمان کیلئے ایک پیغام بھیجا ہے کہ اس ملک کے عوام آج بھی صرف اور صرف جمہوریت کے خواہاں ہیں، عوام اس اسلامی اور وفاقی جمہوری پارلیمانی نظام کو مانتی ہے جس کو ہم سب نے مل کر1973ءکے آئین میں پاس کیا تھا۔

- Advertisement -

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ کٹھ پتلی نظام کو نہیں مانتے، نئے پاکستان میں یہ کس قسم کی جمہوریت اورآزادی ہے، ہم اس نئے پاکستان کونہیں مانتے،70سال کے باوجود ہم آج تک شفاف انتخابات نہیں کراسکتے,

انہوں نے کہا کہ یہ کیسی جمہوریت ہے 2018میں شفاف الیکشن نہیں کراسکے؟ ملک میں اداروں اور انتخابات کو متنازع بنایا گیا، یہ پورے ملک کے ادارے ہیں، ہم اپنے اداروں کو متنازع نہیں بننے دیں گے۔ ہمارا میڈیا بھی آزاد نہیں ہے وہاں پر دہشت گردوں کا اور کلبھوشن کا انٹرویو تو چلتا ہے مگر آصف زرداری، نوازشریف اور فضل الرحمان کی گفتگونہیں چل سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی معاشی پالیسی ہے کہ غریبوں کو تکلیف دو اور امیر کو سہولت۔ امیر کیلئے ایمنسٹی اسکیم لائی جاتی ہے لیکن عوام کیلئے کچھ نہیں دیا جاتا، عوام کیلئے مہنگائی کا سونامی اورٹیکسز کا بوجھ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں