ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

نواز شریف 3 بار وزیر اعظم بنے، میٹرو کے علاوہ کیا کیا؟ بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ن لیگ ختم ہوگئی، الیکشن میں ش لیگ اور تحریک انصاف سے مقابلہ ہوگا۔ نواز شریف 3 بار وزیر اعظم بنے میٹرو کے علاوہ کیا کیا؟

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ہر دور میں صرف عوامی مسائل پر توجہ دی گئی۔ تاریخ دیکھ لیں پیپلز پارٹی دور میں ہی ملک نے ترقی کی ہے۔ شہید بے نظیر نے بھی صحت اور پانی سے متعلق بہت کام کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی پسماندگی دور کرنے کے لیے توجہ درکار ہے۔ پیپلز پارٹی نے نئے صوبے کی بات پسماندگی دور کرنے کے لیے کی تھی۔ مخالفین بھی مانتے ہیں جنوبی پنجاب کے لیے خاص اقدامات کرنا ہوں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی ملک کی نظریاتی جماعت ہے۔ نواز شریف 3 مرتبہ وزیر اعظم رہے، پیسے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ نواز شریف نے میٹرو کے بجائے اور کیا کیا ہے۔ آصف زرداری کے دور میں سی پیک کی بنیاد رکھی گئی۔

بلاول کا کہنا تھا کہ سندھ میں غریبوں کو بلا سود آسان شرائط پر قرضے دے رہے ہیں۔ ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے انقلابی کامیابیاں نہیں دکھائی جاتیں۔ ’ہم نے شو بازی نہیں کی، انقلابی کام کیے ہیں، ہم ن لیگ اور تحریک انصاف کی طرح ایک شہر پر توجہ نہیں دیتے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو مجھے کیوں نکالا سے غرض نہیں صرف مسائل کا حل چاہتی ہے۔ مسلم لیگ ن ختم ہوگئی اب ش میدان میں آگئی ہے، دیکھیں گے انتخابات میں ن کا مقابلہ کرنا ہے یا ش کا۔

بلاول نے کہا کہ ن لیگ دعویٰ کرتی ہے ملک میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگیا ہے، کیا رائیونڈ میں بجلی نہیں جاتی اس لیے لوڈ شیڈنگ ختم ہوگئی؟ جہاں جاؤ لوگ لوڈ شیڈنگ کی شکایت کرتے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں