اشتہار

’آئینی بحران رہا تو ملک میں ایک خطرناک تجربہ ہوگا‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خبردار کیا ہے کہ تخت لاہور کی لڑائی پورا ملک لے ڈوبے گی اور آئینہ بحران چلتا رہا تو ایک خطرناک تجربہ ہوگا۔

لاڑکانہ میں سابق صدر ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئینی بحران خطرناک راستے پر لے جا رہا ہے، اگر یہی چلتا رہا تو میں ہوں گا اور نہ ہی میاں صاحب (وزیر اعظم شہباز شریف) ہوں گے، عمران خان سمجھتا ہے کہ وہ رہے گا تو یہ اس کی غلط فہمی ہے، ایک خطرناک تجربہ ہوگا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آئینی بحران سے نکالنے کے لیے لارجر بینچ بنایا جائے، ساری عدالت بٹھا دیں اور کل الیکشن کا اعلان کر دیں ہم تیار ہیں، پورا پاکستان لارجر بینچ کے فیصلے ماننے کو تیار ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ میں ون مین شوچل رہا ہے، جمہوریت پر آمریت برداشت نہیں کر سکتے تو عدلیہ میں بھی آمریت نہیں چاہتے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پرویز مشرف نے آئین کو توڑا اور سپریم کورٹ نے اسے درست قرار دیا اور انہیں آئین میں ترمیم کرنے کی اجازت بھی دی تھی، یہ ہما ری سپریم کورٹ تھی اور ہماری تاریخ کا حصہ ہے، ہماری عدلیہ کی تاریخ ہے پہلے ’کو‘ کو برداشت کرتی ہے لیکن دوسرے کو نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے بغیر کسی جرم کے 11 سال جیل میں گزارے لیکن انصاف نہیں ملا، ان کے ساتھ جو ظلم کیا گیا آج تک معافی نہیں مانگی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار نے پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی مہم چلائی تھی، سپریم کورٹ کی تاریخ ہے چیف جسٹس ڈیم کے نام پر پیسے جمع کرتا ہے، سوموٹو لے کر کہتا ہے ڈیم فنڈ میں پیسے جمع کرا دو تو کیس ختم ہو جائے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا کل بھی مطالبہ تھا اور آج بھی مطالبہ ہے کہ شفاف الیکشن کروا دیں، کسی کو الیکشن میں دھاندلی کی اجازت نہیں دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں