تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

عوام نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کردیا، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن میں کامیابی پر پی پی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن میں کامیابی پر پی پی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔

بلاول بھٹو نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ لوگوں نے مذہب یا نسل پرستی کی بنیاد پر سیاست کو مسترد کر دیا اور پرامن، خوشحال، ترقی پسند سندھ کا انتخاب کیا، عوام نے کل کے انتخابات میں جناح کا انتخاب کیا۔

 

واضح رہے کہ پی پی کے صوبائی وزیر سعید غنی نے بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کے نتائج آنے کے بعد سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایک بڑا دعویٰ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کا اگلا میئر ہمارا ہوگا، پیپلز پارٹی کا بڑا دعویٰ

سعید غنی نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کراچی میں اگلا میئر پاکستان پیپلز پارٹی کا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -