جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

انیس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے تو لوڈ شیڈنگ کیوں ہے؟ بلاول

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ میں حق نہیں دیا جارہا، 19 ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار ہو رہی ہے تو لوڈ شیڈنگ کیوں ہے؟

ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میاں صاحب عوام سڑکوں پر احتجاج کیوں کررہی ہے؟ میاں صاحب کی ترقی صرف اشتہارات تک محدود ہے،میاں صاحب اب آپ عوام کو بے وقوف نہیں بناسکتے۔

انہوں نے کہا کہ تخت رائے ونڈ نے صوبوں کا برا حال کردیا ہے،یہ غریب دشمن اور کسان دشمن حکومت ہے،میاں صاحب عوام اب آپ سے تنگ آچکے ہیں،یہ حکمران حکومت کے ساتھ کاروبار بھی کرتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ میں حق نہیں دیا جارہا، 19 ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار ہو رہی ہے تو لوڈ شیڈنگ کیوں ہے؟بجلی بند ہونے سے بے روزگاری عروج پر ہے، صنعتیں بند ہونے سے مزدور بے روزگار ہو رہے ہیں لیکن میاں صاحب کو ملک کی نہیں صرف اپنے خاندان کی فکر ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ یہ وہ ہیں جنہیں سپریم کورٹ کی جے آئی ٹی بلائے تو شان میں گستاخی ہوتی ہے،یہ وہ حکمران ہیں جو روزانہ اداروں کو دھمکیاں دیتے ہیں،جے آئی ٹی میں پیش ہوتے ہیں تو پوری فوج کے ساتھ جاتے ہیں،حکمرانوں کا بجٹ اورنج لائن سے شروع ہو کر میٹرو بس پر ختم ہوتا ہے،ان لوگوں نے پورے پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنادیا ہے،یہ لوگ پہلے خریدنےکی کوشش کرتے ہیں ورنہ حملےکرتے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن قریب ہیں،کارکنان بھرپور تیاری شروع کردیں،عوام کی مدد سے ایک مرتبہ پھر عوام دشمن قوتوں کو شکست دیں گے، پاکستان پیپلز پارٹی عوام دوست اور عوام کی ہی پارٹی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں