تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

بلاول بھٹو کی امریکا میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی امریکی نمائندہ خصوصی برائے کمرشل وکاروباری امور سمیت امریکا میں بلاول بھٹو کی کارپوریٹ لیڈرز، معروف کاروباری شخصیات سے ملاقات ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق واشنگٹن میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی امریکی نمائندہ خصوصی برائے کمرشل وکاروباری امور دلاور سید سمیت امریکا میں بلاول بھٹو کی کارپوریٹ لیڈرز، معروف کاروباری شخصیات سے ملاقات ہوئی ہے۔

مختلف شعبہ جات سے متعلقہ ممتاز شخصیات نے پاکستان ہاؤس میں ملاقات کی جس میں وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر، سفیر پاکستان اور دیگر سینیئر اہلکار بھی موجود تھے۔

بلاول بھٹو اور دلاور سید کی ملاقات کے دوران پاک امریکا تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا اور سیلاب کی تباہ کاریوں اور اس سے نمٹنے کیلئے اقدامات اور امریکی معاونت پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے سیلاب متاثرین کے لیے امریکا کی فراہم کردہ معاونت کو سراہا  جب کہ امریکی نمائندہ خصوصی نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے پاکستان میں ہونے والے نقصانات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو اپنے امریکی دورے پر واشنگٹن میں موجود ہیں جہاں وہ ارکان کانگریس وسینیٹرز سے ملاقات کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیرخارجہ بلاول بھٹو معروف امریکی تھنک ٹینکس اورمیڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔

Comments

- Advertisement -