اشتہار

اتنا حوصلہ رکھیں کہ ہمارا جواب سن لیں، بلاول بھٹو کا اپوزیشن ممبران کے شور شرابے پر جواب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سنی اتحاد کونسل کے ممبران کے شور شرابے پر کہا کہ یہ لوگ بہت جذباتی لوگ ہیں، اتنا حوصلہ رکھیں کہ ہمارا جواب سن لیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران اپوزیشن اراکین نے شورشرابہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی اور گو زرداری گو کے نعرے لگائے۔

جس پر بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ لوگ جو یہاں احتجاج کر رہے ہیں انھیں 6ماہ سے آئین اورجمہوریت یاد آرہی ہے، یہ ایک دوسرے کو لیکچر دیں ہمیں نہ بتائیں، ہم ان کے جھوٹ کو بےنقاب کریں گے۔

- Advertisement -

جس پر اپوزیشن ارکان کا اسپیکر کے ڈائس کے سامنے احتجاج کیا تو پی پی رہنما بلاول کا حصار کرکے کھڑے ہوگئے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ یہ لوگ بہت جذباتی لوگ ہیں ،ان پرکیاکہاجاسکتاہے، اتنا حوصلہ رکھیں کہ ہمارا جواب سن لیں،آپ میں اتنا بھی حوصلہ نہیں بڑےافسوس کی بات ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اورانکی حکومت نےکوئی غیرجمہوری،غیرآئینی عمل کیاتو اپوزیشن کادفاع کروں گا اور اگر یہ لوگ کوئی غیر آئینی اور غیر جمہوری کام کرینگےتو ان کےسامنے کھڑا ہوں گا۔

انھوں نے بتایا کہ محمود اچکزئی کہتے ہیں قرارداد پاس کریں ، مگر جب تک ہم خود ایک دوسرےکی عزت نہیں کرینگے تو کوئی اور بھی نہیں کرےگا، سیاست کےدائرےمیں سیاست نہیں کرینگے تو باقی اداروں سے بھی امیدنہ رکھیں۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ 9مئی واقعات پروزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور نے ایک انکوائری کا مطالبہ کیاہے، علی امین گنڈاپور کے مؤقف کی تائید کرتاہوں کہ جرم کرنیوالے کو سزا اور مظلوم کو چھوڑاجائے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے جوکہا اس کی توثیق کرتاہوں کہ جوڈیشل کمیشن بنائیں ، حکومت جوڈیشل کمیشن بنائے ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سےدرخواست کریں، 9مئی میں جو ملوث ہیں انکوسزا دئی جائے اور جوبےگناہ ہیں انصاف دیاجائے ، جب تک مسائل کو حل نہیں کرتے نہ ہماری نہ ان کی سیاست آگےبڑھ سکےگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں