تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سابق امریکی صدر بل کلنٹن اپنی اہلیہ کی انتخابی مہم میں شریک

واشنگٹن: سابق امریکی صدربل کلنٹن اپنی اہلیہ کی انتخابی مہم کی حمایت کے لئےمیدان میں آگئے ہیں، کہتے ہیں کہ اگرامریکیوں نےہیلری کلنٹن کو ووٹ دیا توامریکہ کی خوشحالی واپس آجائےگی۔

سابق امریکی صدر بل کلنٹن صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی انتخابات میں کامیابی کے لیے متحرک ہوگئے ہیں، ریاست لووا میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے بل کلنٹن کا کہنا تھا کہ امریکیوں نے اپنا حق رائے دہی ہیلری کلنٹن کی کامیابی کے لیے استعمال کیا تو امریکا میں خوشحالی لوٹ آئی گی۔

بل کلنٹن نے کہا کہ ہیلری نے وزیر خارجہ کی حیثیت سے نمایاں خدمات انجام دیں جبکہ بن غازی معاملے پر عدالتی کارروائی میں بھی ہیلری کا موقف واضح رہا، واضح رہے کہ ہیلری کلنٹن کوبن غازی معاملے میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

Comments

- Advertisement -