تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پولیو کے بڑھتے کیسز، بل گیٹس فاؤنڈیشن میدان میں آگئی

بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے پولیو کے خاتمے کے لیے ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کا عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گیٹس فاؤنڈیشن نے اس عطیے کا اعلان برلن میں جاری کانفرنس کیا جس میں دنیا بھر کے ماہرین صحت شریک تھے۔

فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس نے اس موقع پر کہا کہ یہ رقم گلوبل پولیو ایریڈیکیشن انیشی ایٹو (جی پی ای آئی ) کو عطیہ کی جائے گی جو کہ قومی حکومتوں کی سربراہی میں ایک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ہے جس کا مقصد 2026 تک اس بیماری کو ختم کرنا ہے۔

بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا کہنا تھا کہ 1988 میں اپنے آغاز کے بعد سے جی پی ای آئی نے دنیا بھر میں پولیو کے کیسز کو 99 فیصد سے زیادہ کم کرنے میں مدد کی اور فالج کے 20 ملین سے زیادہ کیسز کو روکا۔

بانی بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ’پولیو کا خاتمہ قریب ہے، لیکن اس کے باوجود یہ بیماری ایک خطرہ بنی ہوئی ہے۔

یہ اعلان اس تناظر میں کیا گیا جب گذشتہ ماہ پین امریکن ہیلتھ آرگنائزیشن نے چشم کشا رپورٹ دی تھی کہ برازیل، ڈومینیکن ریپبلک، ہیٹی اور پیرو پولیو کے دوبارہ وجود میں آنے کے لیے بہت زیادہ خطرے میں ہیں۔

اس کے علاوہ نیو یارک ریاست گندے پانی میں وائرس کی موجودگی کا پتہ چلا جس کے بعد رہائشیوں کو ویکسین دینے کی کوششوں کو تیز کردیا گیا ہے، اسی طرح لندن اور یروشلم میں بھی کیسز کا پتہ چلا ہے۔

اس وقت دنیا میں صرف پاکستان اور افغانستان ایسے ممالک ہیں جہان ابھی تک وائلڈ پولیو وائرس کی وبا پائی جاتی ہے جبکہ ملاوی اور موزمبیق میں بھی 2022 کے دوران دوسرے ممالک سے آنے والے پولیو کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

گیٹس فاؤنڈیشن کے بیان کے مطابق ’پولیو کے خلاف تاریخی پیش رفت کے باوجود ویکسینیشن مہم میں رکاوٹ، ویکسین کے حوالے سے غلط اطلاعات، سیاسی عدم استحکام اور پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب نے پولیو کے خلاف اس مہم کے حتمی اختتام کی اہمیت کو مزید واضح کر دیا ہے۔‘

Comments

- Advertisement -