جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

لاہور کے پہلوان اورٹرانسپورٹر، بلا ٹرکاں والا کے قاتل کو عمر قید کی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مشہور زمانہ ٹرانسپورٹر اور پہلوان بلا ٹرکاں والا قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، عدالت نے 22 سال سے مفرور ملزم عبدالوحید کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سیشن کورٹ نے بلا ٹرکاں والا قتل کے مرکزی مجرم کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے ، بلا ٹرکاں والا کے قتل کے مجرم عبدالوحید کو عمر قید اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ۔

ذرائع کے کہنا ہے کہ ایڈشنل سیشن جج سجاول خان کی جانب سے یہ فیصلہ سنایا گیا ہے ۔ملزم عبدالوحید کے خلاف ایف آئی آر تھانہ گوالمنڈی میں 1994 میں درج کی گئی۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزم عبدالوحید عرف وحیدیاں کے خلاف تھانہ گوالمنڈی میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ 384/1994 درج ہے۔ ملزم کے خلاف تمام ثبوت اور گواہ عدالت میں پیش ہوچکے ہیں۔

- Advertisement -

تفتیشی رپورٹ کے مطابق مجرم عبد الوحید نے بلا ٹرکاں والے کو گولی مار قتل کر دیا تھا،پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ مجرم 22 سال تک مفرور رہا،مجرم کو پولیس نے 2016 میں حراست میں لیا گیا تھا ،مجرم اور مقتول کی آپس میں ذاتی دشمنی تھی ۔

مجرم کے خلاف مقتول بلا ٹرکاں والے کے بیٹے ٹیپو ٹرکاں والے نے ایف آئی آر درج کروائی تھی۔ بعد ازاں ٹیپو ٹرکاں والا بھی سنہ 2010 میں لاہور ایئرپورٹ پر فائرنگ کے واقعے میں شدید زخمی ہوا اور اسپتال میں دم توڑ گیا۔ ٹیپو کے قاتلوں کو بھی دبئی سے گرفتار کرکے پاکستان لایا گیا تھا، ملزمان شہباز سائیں،محسن اور فاروق کے خلاف مقدمے کی سماعت جاری ہے۔

بلا اور ٹیپو ٹرکاں والوں کے خاندانی کاروبارکو اب بالاج ٹیپو سنبھال رہا ہے۔ امیر بالاج پر اپنے کزن باسط کو قتل کرنے کا مقدمہ چل رہا ہے جس میں وہ ضمانت پر رہا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ اس کیس کے تمام کردار لاہور کے نامی گرامی بدمعاش رہ چکے ہیں اور یہ سارا قتل و غارت لاہور کے بدمعاشی کے کاروبار پر قبضے کے لیے ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں