اشتہار

جولائی سے اگست تک پاکستان نے کتنے ارب ڈالرز کا قرض لیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

قرضوں سےمتعلق اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال جولائی سے اگست تک 3 ارب 20 کروڑ ڈالزر قرض لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے قرضوں کے بڑھتے بوجھ کے حوالے اے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال میں جولائی سے اگست کے درمیان 3 ارب 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ لیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگست کے دوران 31 کروڑ 61 لاکھ ڈالرز کا بیرونی قرض لیا گیا جب کہ گزشتہ ماہ جولائی میں 2 ارب 89 کروڑ ڈالرز سے زائد کا قرض حاصل کیا گیا۔

- Advertisement -

اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا تھا کہ اگست 2023 میں 14 کروڑ 27 لاکھ ڈالرز سے زائد کثیرالجہتی معاہدوں کےتحت قرض ملا۔

گزشتہ ماہ 10 کروڑ 73 لاکھ ڈالرز سے زائد کے دوطرفہ معاہدوں کے تحت قرض حاصل کیا گیا۔ دوطرفہ معاہدوں کے تحت سعودی عرب سے ادھار تیل کی سہولت کی مد میں 10 کروڑ ڈالرز ملے۔

ذرائع اقتصادی امور کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے دوران بیرونی قرضوں کا تخمینہ 17 ارب 61 کروڑ ڈالرز سے زائد لگایا گیا ہے۔ رواں مالی سال کمرشل بانڈز کے اجرا کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں